آسیہ بی بی کی بیرون ملک سیاسی پناہ حکومت پاکستان کی سب سے بڑی ناکامی ہو گی
آسیہ بی بی کے کیس میں اس قدر تاخیر نہیں ہونی چاہئیے تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 نومبر 2018 13:23
(جاری ہے)
سیدہ وارثی نے آسیہ بی بی کو برطانیہ میں سیاسی پناہ دینے سے متعلق بات کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ نہیں دلوانی چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو بیرون ملک سیاسی پناہ مل گئی تو یہ حکومت پاکستان کی سب سے بڑی ناکامی ہو گی کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر ایسے کیسز کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ آسیہ بی بی کو پاکستان میں ہی تحفظ ملنا چاہئیے۔ آسیہ بی بی کی زندگی کو محفوظ بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں اس کی کوئی اجازت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرے گی جو عدلیہ کے اپنے قوانین کے منافی ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.