ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 امجد خان نے ہری پور میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 23 نومبر 2018 20:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 امجد خان نے ہری پور میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 امجد خان نے ہری پور میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ امجد خان اس سے قبل مردان اور ڈسٹرکٹ چترال میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہری پور پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کنٹرول روم اور ایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ہری پور امجد خان نے کہا کہ ریسکیو 1112 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے، ڈسٹرکٹ ہری پور میں ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام کیلئے جلد ہی آگاہی اور تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو 1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :