تقسیم کے زخم آج بھی تازہ. 71سال بعد بچھڑے بھائی کی بہنوں سے ملاقات
سردار انت سنگھ کا خاندان 1947ءمیں ہندوستان کی تقسیم کے دوران بچھڑ گیا تھا
میاں محمد ندیم پیر 26 نومبر 2018 11:11
(جاری ہے)
سردار انت سنگھ کا خاندان 1947ءمیں ہندوستان کی تقسیم کے دوران بچھڑ گیا تھا اور 70 سال سے ان کی بہنیں پاکستان میں ہی مقیم تھیں، انت سنگھ کی والداہ اور بہنوں الفت بی بی اور معراج بی بی نے اسلام قبول کرلیا تھا بھائی سے ملاقات میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور فرطِ جذبات میں تینوں بہن بھائی گلے لگ کر زار و قطار روتے رہے.
انت سنگھ کی بہنوں نے بتایاکہ ہم اپنی والدہ ا للہ رکھی سے پوچھتے کہ ہمارا کوئی بھائی نہیں ہے تو وہ ہمیں بتاتی تھیں کہ تمہاری بڑی بہن اور بھائی قیام پاکستان کے وقت بھارت میں رہ گئے تھے. ہمارے بھائی کی اس وقت عمر ڈیڑھ سال تھی، ہمارے اصرار پر ہماری ماں نے بھارت میں رہنے والے اپنے ہمسائے سردار مکھن سنگھ کو خط لکھے جو ہمارے والد کے قریبی دوست تھے اور اپنی تصویریں بھیجیں جس کے جواب میں سردار مکھن سنگھ نے ہمیں بھائی انت سنگھ پراچہ کے متعلق بتایا اس طرح ہمارا ڈاک اور ٹیلی فون کے ذریعے اپنے بھائی سے رابطہ ہوگیا. بھارت سے آئے سکھ یاتری سردار نرپال سنگھ نے بتایا کہ میں سردار انت سنگھ کو بچھڑی ہوئی بہنوں سے ملانے کے لیے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان لے کر آیا تو سیکورٹی والوں نے اس کی بہنوں کو گورودارا جنم استھان میں داخل نہیں ہونے دیا جس پر میں نے پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ کے ذریعے تینوں بھائی بہنوں کو ملایا. الفت بی بی ضلع شیخوپورہ کے محلہ شیش محل اور معراج بی بی لاہور کے علاقہ شاہدرہ کی رہائشی ہیں. دونوں بہنوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اگر ہمارے بھائی کو پاکستانی شہریت نہیں دی جاسکتی تو کم از کم اس کے ویزا میں ہی توسیع کردی جائے.مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.