وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ای سی سی کا رواں موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ، اس سلسلہ میں گھریلو و کمرشل صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایس این جی پی ایل کو اپنے سسٹم میں آر ایل این جی استعمال کرنے کی اجازت دیدی

منگل 27 نومبر 2018 23:35

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گھریلو و کمرشل صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایس این جی پی ایل کو اپنے سسٹم میں آر ایل این جی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کا اطلاق روٹی کے تندوروں پر نہیں ہو گا اور وہ سابقہ نرخوں کے مطابق اپنے گیس کے بل ادا کریں گے۔ ای سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ اس خدشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے تندوری روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ ای سی سی نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو اپنے دو پاور پلانٹس کی بقایا لاگت کو پورا کرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے 38 ارب روپے قرضہ حاصل کرنے کیلئے حکومتی گارنٹی دینے کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ای سی سی نے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کو پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے بجلی کے شعبہ کیلئے اسلامک فنانسنگ حاصل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔