ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر محکمے کا اجلاس

جمعرات 29 نومبر 2018 18:16

پشاور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے محکمہ بہبود آبادی پشاور کو ادویات ،دفتر اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ایک کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جار ی کردئیے ہیں‘ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر محکمے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد علیم خان ، ڈسٹرکٹ ممبر لیاقت علی اور پی ایس او نصر ت اللہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد علیم خان نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پشاور میں بہبود آباد ی کے واقع 45 سنٹروں کی مرمت ، مشینری کی دیکھ بھال ، ٹیلیفو ن بل ، ادویات ، ملازمین کے ٹرانسفر گرانٹ ، ٹرانسپورٹ کی مرمت اور اشتہارات کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے اور مختص شدہ فنڈز کے ساتھ ایڈیشنل گرانٹ دیاجائے تاکہ بڑھتی ہوئی آباد ی کو کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پالولیشن آفیسر نے سنٹروں کی مرمت ، مشینری اور گاڑیوں کی مرمت ، ٹیلی فون، ٹی اے گرانٹ ، ادویات ، اشتہارات اور دفتر ی اخراجات کیلئے مختص شدہ فنڈز کے ساتھ ایڈیشنل گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر ضلع ناظم محمدعاصم خان نے بنیادی صحت کی سہولیات اور آباد ی پر کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے جبکہ انہیں ہدایات کی کہ بہبو د آبادی سنٹروں میں خواتین اور بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل حل کرنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے اورصحت کے سہو لیات گھر کی دہلیز پر پہنچانا مشن ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔