تحریک انصاف اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنا سکی
عارضی حل سب سیکرٹریٹ بھی تنازعات کا شکار ہو گیا سب سیکرٹریٹ ملتان ہوگا یانہیں ، بہاولپور پر بڑے سیاسی خاندان مزاری، دریشک، لغاری، بزدار، خاکوانی، شاہانی، قریشی، مخدوم اور جٹ آرائیں آمنے سامنے آگئے ،
جمعرات 29 نومبر 2018 20:15
(جاری ہے)
12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری،سمیع اللہ چودھری سردار شہاب الدین،سردار جاوید اختر،نواب منصور احمد خاں، انور احمد خاں، جاوید اقبال شامل جبکہ اس کے سربراہ ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بھائی طاہر بشیر چیمہ ہیں۔
حکومت کے قیام کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 20 اکتوبر کو جنوبی پنچاب کے عارضی حل کیلئے سب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا اور جہانگیر ترین نے ملتان کو اس کیلئے موزوں قرار دیا جس پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جٹ اور آرائیں اراکین نے سب سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کا مطالبہ کردیا ، دوسری جانب ڈیرہ غازی خان،ملتان، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والوں نے ملتان کو سب سیکرٹریٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، ان بڑے سیاسی خاندانوں کی رسہ کشی میں تحریک انصاف کیلئے سب سیکرٹریٹ کا قیام بھی مسئلہ بن گیا ہے جبکہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کھل کر اس کی مخالفت کررہی ہے اور وہ بہاولپور کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کررہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کو جہاں سب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے وہیں اسے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو اس کے پاس نہیں، آئین کے آرٹیکل 342 کے تحت نئے صوبے کے قیام کیلئے متعلقہ صوبے ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے قراردادیں پاس ہونا ضروری ہیں جس کے بعد نئے صوبے کے قیام کیلئے کمیشن تشکیل دیا جاتاہے جو نئے صوبے کے وسائل، وفاقی محصولات میں حصہ، پانی کی صوبائی تقسیم سمیت دیگر معاملات کا تعین کرتا ہے۔۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.