شام نے دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا

جمعہ 30 نومبر 2018 16:39

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2018ء) شام کی فوج نے دمشق کے نزدیک ایک اسرائیکی طیارہ اور چار میزائل مارگرائے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہماری فضائی دفاعی فورسز نے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی ایک اسرائیلی جنگی طیارہ اور چار میزائل مارگرائے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ ان اسرائیلی میزائل کا ہدف کیسواہ قصبہ تھا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ کا ہے کہ ایرانی فوجی مشیر اور لینانی تنظیم حزب اللہ کے عسکریت پسند ان میزائلوں کا ہدف تھے، دریں اثناء اسرائیلی حکام نے ان رپورٹوں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کوئی میزائل فائر کئے نہ ہی انہیں مار گرایا گیا۔