کبڈی کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،کھیل میں انٹرنیشنل سطح پرپاکستان کی شناخت بنائیں گے، راجہ بشارت

مرحوم چوہدری اعجاز کی کبڈی کیلئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا،امید ہے طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، صوبائی وزیر قانون وصدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب

ہفتہ 1 دسمبر 2018 14:48

کبڈی کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،کھیل میں انٹرنیشنل سطح ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کبڈی کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور کبڈی میں انٹرنیشنل سطح پرپاکستان کی شناخت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، پاکستان نیوی کی. ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کیپٹن ناصر، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری طاہر وحید جٹ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے نمائندے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی حاجی وحید بابر کے علاوہ پنجاب سے ضلعی نمائندوں نے شرکت کی، اجلا س میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے مرحوم چوہدری اعجاز کی کبڈی کے لئے کاوشوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی، راجہ بشارت نے صوبے میں کبڈی کی ترقی کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پنجاب کبڈی چمپئن شپ، انٹر ڈویڑن کبڈی چمپئن شپ ساہی وال میں منعقد ہوگی، جس میں نو ڈویڑن کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اس کے علاوہ پھوٹھار کبڈی کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چمپئن شپ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا اور ان تمام ٹورنامنٹس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

راجہ بشارت نے امید ظاہر کی کہ طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کبڈی کے کھیلوں بہت تعلیمی ہے اور خود کبڈی کھیلتے اور قومی کوچ رہے ہیں اور طاہر وحید جٹ کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور پنجاب میں کبڈی کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو سمجھنے والا نہ تو کھیل ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نیکہا کہ ہم فنڈز کے لئے حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سپانسر کو آگے لائیں گے، بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہاکہ ہمیں کھیل کے میدان میں اختلافات ختم کرنے چاہئے اور کھیلوں کے ذریعے ہی ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں، راولپنڈی میں کھیلوں کے میدانوں کی کم کے باعث ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کے میدانوں اور ان کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایک اور سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہاکہ روایتی اور ثقافتی کھیل کبڈی کی ترقی کے لئے پنجاب کے وزیر اعلی کے ساتھ مل کر ایک پالسی بنائیں گے اور اس پرمیرٹ کی بنیاد پر کام کیا جائیگا اور کبڈی پاکستان کی شناخت بنائیں گے۔