راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی غیر تسلی بخش ہے،محمد بشارت راجہ

امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر10دسمبرکے بعد پنجاب بھر میں ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا جائے گا، پولیس افسران کو 10دن کی مہلت فیصل آباد میں منعقدہ قومی کبڈی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی، عالمی سطح پرکبڈی میںپاکستان کی شناخت بنائیں گے،صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموراور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے پولیس افسران کو 10دن کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر10دسمبرکے بعد پنجاب بھر میں ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا جائے گاامن اومان کی صورتحال کو نجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایجنڈے کا حصہ بنا لیا گیا ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم اس جانب فوری توجہ نہیں دے سکے تاہم رواں سال پنجاب میں جرائم کی شرح کا جائزہ لے کر امن و امان کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے پنجاب میں کبڈی کے فروغ کے لئے حکومتی فنڈزپر انحصار کی بجائے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سپانسر کو آگے لائیں گے فیصل آباد میں منعقدہ قومی کبڈی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی عالمی سطح پرکبڈی میںپاکستان کی شناخت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، پاکستان نیوی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کیپٹن ناصر، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری طاہر وحید جٹ بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ اس بات پر اتفاق کرتا ہوں کہ امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا ،مقدمات کے اندراج کے لئے ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس یا انتظامیہ کی کارکردگی پر ابھی سوال نہیں کیا جا سکتابہتری کی گنجائش ہر وقت رہتی ہے اور رکھنی چاہیے ہم سال بھر کی شرح جرائم کا جائزہ لیتے ہیں جو نہیں لے سکے تو اب جائزہ لیںگے کل (بروز پیر) صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 1 دن امن و امان کی صورتحال کو بھی رکھا گیا ہے انہوںنے کہاکہ ہم مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کریںگے اور دیگر اصلاحات بھی لا رہے ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا10 دسمبر کے بعد ہم اس پوزیشن میں ہوںگے کہ بہتری کے حوالے سے بتایا جا سکے صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان میں امن و امان کی صورتحال کو بھی رکھاگیاہے صوبائی وزیر قانون پنجاب نے راولپنڈی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ 10 دسمبرکے بعد سزا اور جزا کا قانون عوام کو نظر آئے گامیری طرف سے پولیس کو 10 دن کی وارننگ ہے اگر کوئی رشوت لینے یا کسی بھی جرم میںملوث پایا گیا تو سخت کاروائی ہو گی پولیس کوعوام کو جواب دینا ہو گاقبل ازیں اجلاس کے دوران صوبے میں کبڈی کی ترقی کے لئے شیڈول کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کبڈی چیمپئن شپ، انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ ساہی وال میں منعقد ہوگی، جس میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اس کے علاوہ پوٹھوہار کبڈی کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا اور ان تمام ٹورنامنٹس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیاراجہ بشارت نے کہا کہ کبڈی کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عالمی سطح پرکبڈی میںپاکستان کی شناخت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم فنڈز کے لئے حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سپانسر کو آگے لائیں گے، بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہاکہ ہمیں کھیل کے میدان میں اختلافات ختم کرنے چاہئے اور کھیلوں کے ذریعے ہی ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں، راولپنڈی میں کھیلوں کے میدانوں کی کم کے باعث ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کے میدانوں اور ان کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایک اور سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہاکہ روایتی اور ثقافتی کھیل کبڈی کی ترقی کے لئے پنجاب کے وزیر اعلی کے ساتھ مل کر ایک پالسی بنائیں گے اور اس پرمیرٹ کی بنیاد پر کام کیا جائیگا اور کبڈی پاکستان کی شناخت بنائیں گے اجلاس میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے مرحوم چوہدری اعجاز کی کبڈی کے لئے کاوشوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا قومی کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔