بہاولنگر،ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ماموں بھانجھا ں سمیت پانچ افراد جاں بحق

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) بہاولنگرٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ماموں بھانجھا ں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید ذخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ میں نواحی گائوں 62فور آر میں ٹریکٹر ٹرالی نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد اسرار ولد محمد سرور سکنہ 102سیکس آر کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڈ گیا دوسرے واقعہ میں پل مراد کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے دو افراد ارسل منیر اور حافظ عبد الر حمن سکنہ 67فور آر زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ محمد منیر شدید زخمی ہو گیا جسکو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ تیسرے واقعہ میں بارات کی گاڑیوں کا قافلہ ولہر جا رہا تھا کہ نواحی گائوں 296ایچ آر کے قریب تیز رفتاری کے باعث موتر سائیکل سوار ماموں بھانجاں کو کار نے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں عبد الغنی اور محمد عمران شامل ہیں جو کہ 267ایچ آر کے رہائشی تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے