قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب نے آرمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

اتوار 2 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب نے آرمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آئوٹ پر شکست دے کر طویل عرصہ بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنجاب کی پرعزم کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

میچ کا آغاز نہایت برق رفتاری سے ہوا اور پنجاب کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن محمد عثمان کی کوچنگ میں کھیلنے والی آرمی کی ٹیم کے پاس پنجاب کی کھلاڑیوں کے خطرناک حملوں کا کوئی جواب نہ تھا ۔ میچ کے پہلے تین کوارٹر میں پنجاب کی ٹیم کھیل پر پوری طرح چھائی رہی تاہم فاروڈز نے روایتی مسنگ کا مظاہرہ کیا۔ آخری کوارٹر میں آرمی کی ٹیم نے کم بیک کیا اورپنجاب کے گول پرکئی خطرناک حملے کئے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔مقررہ وقت کے اختتام پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، فیصلہ کیلئے شوٹ آئوٹ پر گول کیپر کے عمدہ کھیل کی بدولت پنجاب نے دو ایک سے فتح اپنے نام کرلی۔

متعلقہ عنوان :