نامعلوم ہیکرز نے معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا

ہیکرز صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کر سکے،پاسورڈ جلد تبدیل کرلیں،حکام کابیان

پیر 3 دسمبر 2018 15:00

ْ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے حکام نے بتایاہے کہ ہیکرز نے نو نومبر کو ایک حملے میں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے ہیکرز کے خلاف خاطر خواہ کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہیکرز کی جانب سے صارفین کے مکمل نام ، ای میل ایڈریس اور خفیہ کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس بات کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ ہیکرز اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ہیکرز صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کر سکے البتہ کمپنی نے صارفین کو کہا کہ اگر انہوں نے اپنے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو جلد از جلد اپنے پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :