عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

پیر 20 اکتوبر 2025 12:52

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آذرٹیک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کم ہو کر 60.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کی کمی سے 57.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں سست روی اور توانائی منڈی میں اضافی سپلائی کے باعث سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :