اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا

پیر 20 اکتوبر 2025 14:54

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو نذر آتش کر دیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ریاست کی فوج نے کی ہے۔ جب اس علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مسلسل دوسرا روز تھا۔اسرائیلی ریاست کی فوج نے اپارٹمنٹس پر دھاوا بولا اور یہاں کے رہنے والوں کو زبردستی نکال باہر کیا، بارود لگا کر اپارٹمنٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

اس دھماکے کی آواز شہر کے تمام علاقوں میں سنی گئی۔اسرائیلی فورسز نے طوباس کے بڑے چوراہے پر بلڈوزرز سے کئی املاک کو مسمار کر دیا اور کئی نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران فلسطینیوں کے گھروں کو اپنی پوسٹوں میں تبدیل کر دیا اور فلسطینیوں سے جبری طور پر ان کے گھر خالی کرا دیے۔اسرائیلی ریاست کی فوج نے شہر کے جنوبی داخلے راستے کو بند کر دیا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر کے تفتیشی عقوبت خانوں میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :