افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 80 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 3 دسمبر 2018 16:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 80 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 80 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ واضح رہے ضلع چاگوری کے بڑے علاقے پر طالبان قابض ہیں تاہم طالبان کی جانب سے جھڑپوں یا ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ ۔