Live Updates

معذوروں کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں گے ،ْعمران خان

حکومت نے معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے بل بھی تیار کرلیا ہے ،ْ بیان

پیر 3 دسمبر 2018 21:32

معذوروں کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں گے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ ہماری حکومت معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔معذور افراد کے عالمی دن پروزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے بل بھی تیار کرلیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت600 ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے۔ترقی پزیر ممالک میں80 سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70فیصد ہے جبکہ ان میں سے 80فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات