ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد کی ویلج کونسل نگری بالا II سے سردار محمد شبیر بلامقابلہ ویلج کونسلر منتخب ہو گئے

منگل 4 دسمبر 2018 16:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد کی یونین کونسل نگری بالا کی ویلج کونسل II سے سردار محمد شبیر بلا مقابلہ ویلج کونسلر منتخب ہو گئے، ان کے مقابلہ میں تینوں امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ علاقہ کے مقامی جرگہ میں کیا گیا جس میں ویلج کونسل II کے ممبران ویلج کونسل سردار فضل رحیم، سردار ولی الرحمن، سردار محمد دائود، سردار گل خطاب، سردار مسعود الرحمن، سردار محمد تاج، سردار محمد اورنگزیب، سردار فضل الرحمن، محمد دائود، ماسٹر اعظم، سردار عبدالرشید، سردار محمد رفیق، سردار بشیر اور سردار عبدالقیوم بھی شریک تھے، اس موقع پر23دسمبر کو ہونے والیضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سردار عبدالقیوم، سردار محمد بشیراور سردار عبدالقدوس نے سردار محمد شبیر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگہ میں اس فیصلہ کے بعد سردار محمد شبیر وی سی II سے بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر کے والد سردار محمد رمضان وفات پا گئے تھے جو مذکورہ وی سی کے ناظم تھے اور انہوں نی2015ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ اپنے علاقہ میں سابق بلدیاتی ادوار میں ہمیشہ کونسلر منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے جن کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر 23 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے تھے۔

اس موقع پر دستبردار ہونے والے کونسلرز نے کہا کہ ہم نے علاقہ کے وسیع تر مفاد اتفاق و اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے جس کے آنے والے وقت میں اچھے اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ علاقہ میں تعمیر و ترقی ہو گی اور اتفاق و اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔