چنیوٹ، بحالی معذوراں سنٹر کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش کا افتتاح

منگل 4 دسمبر 2018 19:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیخ فضل الٰہی بحالی معذوراں سنٹر کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش کا افتتاح ، اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ،ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ، انچارج سنٹر فاروق احمد راجھہ و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انچارج سنٹر فاروق احمد راجھہ نے ڈپٹی کمشنر کو نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے مصنوعی اعضاء کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد معذور افراد سے اظہار یکجہتی اور معذور افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور ادارے میں معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں سول سوسائٹی کو آگاہ کرناہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں شیخ فضل الٰہی بحالی معذوراں سنٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔