10دسمبر سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بدھ 5 دسمبر 2018 15:55

10دسمبر سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی ..
خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں 10دسمبر سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، اس حوالہ سے ایک جائز ہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 1249موبائل اور فیکسڈ ٹیمیں ٹرانسپورٹ اڈوں ‘ریلوے اسٹیشنوں‘ضلع کے داخلی او رخارجی راستوں‘ہسپتالوں ‘سکولوں او رگھر گھر جاکر 5لاکھ26ہزار 228بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے صبح 8بجے سے لے کر شام 5بجے تک پلائیں گی، جبکہ 13اور 14دسمبر کو کسی وجہ سے قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے کیچ ڈے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :