جمال خشوگی قتل، ترک حکام کی دو سعودی شہریوں کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

بدھ 5 دسمبر 2018 16:18

جمال خشوگی قتل، ترک حکام کی دو سعودی شہریوں کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ترک حکام نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے سلسلہ میں دو سعودی شہریوںکے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول میں ترکی کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے عدالت کو دی گئی درخواست میں سعودی شہریوں احمد العسیری اور سعود القحطانی پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں افراد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قریب تصور کئے جاتے ہیں۔