فالج کے مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال میں جدید طبی آلات سے آراستہ سنٹر قائم
دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے‘پروفیسر محمد طیب سنٹر کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کی سہولیات کے پیش نظر مذید اقدامات اٹھائے جائیں گے‘پرنسپل کا اعلان فالج ہونے کے 6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو نکالا جاتا ہے‘پروفیسر عمیر رشید چوہدری
بدھ 5 دسمبر 2018 17:40
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سید جعفر حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری ، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر فاطمہ سمیت سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعدادشریک تھی۔
پرنسپل پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے جس پر قابو پانے کیلئے اس طرح کے فالج سٹروک سینٹر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں جدید طبی آلات کے ذریعے مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولت مل سکتی ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے بتایا کہ کسی بھی شخص کو فالج ہونے کی6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو دماغ سے نکال دیا جاتا ہے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی سے مریض بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں6دسمبر (آج ) سے 2روزہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے ڈاکٹرز عدنان صدیقی (امریکہ) عنصر طارق رائی(امریکہ) اسامہ منصور (مصر) احمد سوبری(ملائشیا)اور حسین حیدر شاہ (دبئی) نہ صرف لیکچرز دیں گے بلکہ فالج کے مرض میں ہونے والی جدید پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے ،پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ایسی کانفرنس میں شرکت خوش آئند ہے جس سے نہ صرف نوجوان ڈاکٹرز کو تربیت کا موقع ملے گا بلکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بھی مدد حاصل ہو گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر زنیراورڈاکٹر حبیب بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.