پی ٹی سی ایل نے نیٹ ورک ٹرانسفار میشن پراجیکٹ کے تحت کلفٹن اور گلشن ایکس چینجز اپ گریڈ کرد یئے

بدھ 5 دسمبر 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پی ٹی سی ایل نے کراچی کی اہم کلفٹن اور گلشن ایکس چینجز کوا پنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ کر دیا ہے جس سے اِن علاقوں کے صارفین قابل اعتماد اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس پرا جیکٹ کا ہدف ملک بھر کی 100 ایکس چینجز ہیں، جن میں سے اب تک 53 ٹرانسفارم کی جاچکی ہیں ۔

ملک بھر میں3,000 کلو میٹر فائبر نیٹ ورک بشمول فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) ا ور گیگابٹ پیسیو آپٹیکل نیٹ ورک (GPON ) بچھائی گئی ہے۔ عبد ا لظاہرا چکزئی،ریجنل جنرل مینجر ، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’ ہم اپنے ٹرانسفارم ایکس چینجز کے بہتر نتائج سے نہایت خوش ہیں۔ٹرانسفارم کی جانے والی ایکس چینجز کلفٹن اور گلشن کے علاقے کے صارفین اب تیز رفتا ر لا محدود انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ بہترین سروسز سے مستفید ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت کر اچی کی مزیدایکس چینجزکو بھی ٹرانسفارم کر رہے ہیں ''۔NTP کے تحت، ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے بعد صارفین 10سی100 mbps کے لا محدود انٹرنیٹ، ڈاؤن لوڈ اور مفت پی ٹی سی ایل کالز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی app کے ساتھ، 1 سال کے لئے مفت iflix تک رسائی اور مفت وائی فائی ر ا ئوٹر حاصل کرسکیں گے۔

پی ٹی سی ایل نے اب تک 12 شہروں بشمول فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، کھاریاں، لاہور،، ملتان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اورسیالکوٹ میں نئے نیٹ ورک کا آغاز کر دیا ہے جس سے نیٹ ورک پر موجود صارفین کو بر قرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے صارفین کو حاصل کرنے، نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی گی اور ملک بھر میں صارفین تیز رفتار اور لامحدود انٹرنیٹ سروسز سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔