وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد

شیری رحمان جیسے لوگوں کی معاشرے کیلئے کوئی خدمات نہیں ،ْپیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس رد عمل

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:59

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یاسر شاہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ْ شیری رحمن جیسے لوگوں کی معاشرے کیلئے کوئی خدمات نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یاسر شاہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستانی میڈیا کو یاسر شاہ کی کامیابی پر بھرپور کوریج دینی چاہیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شیری رحمان جیسے لوگ ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ شیری رحمان جیسے لوگوں کی معاشرے کیلئے کوئی خدمات نہیں۔