صوبائی وزیر زکوو عشرشوکت علی لالیکا کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:57

صوبائی وزیر زکوو عشرشوکت علی لالیکا کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ..
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر زکوو عشرشوکت علی لالیکا نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر زکو و عشر نے صدر پاکستان کو محکمہ زکو و عشر پنجاب کے مستحقین زکو کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھانے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ زکو بجٹ برائے سال2018-19 کے لیے 4 ارب43کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

نابینا افراد کے لیے گزارہ الاو نس کی ماہانہ شرح اور زکو پیڈ سٹاف کی تنخواہ میں اضافہ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زکو فنڈ کی بروقت تقسیم میں شفافیت کو یقینی اور تقسیم شدہ زکو فنڈز کا باقاعدگی سے آڈٹ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر زکو و عشر پنجاب نے صدر پاکستان کو بہاولنگر کے دورے کی بھی دعوت دی جیسے صدر پاکستان نے قبول کر لیا۔