وزیر اعلی عثمان بزدار سے کسا ن اتحاد کے وفد کی ملاقات ،

احتجاج ختم کرنے کا اعلان مالکان نے کل سے شوگر ملیں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے، کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، جائز مطالبات حل کریں گے ‘عثمان بزدار کسان اتحاد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے، ہم پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہیں‘چیئرمین کسان اتحاد چوہدری انور

جمعرات دسمبر 23:16

وزیر اعلی عثمان بزدار سے کسا ن اتحاد کے وفد کی ملاقات ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا ہے - کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے - کاشتکاروں کے جائز مطالبات حل کریں گے - انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا-شوگوملز مالکان نے کل سے ملیں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے - گنے کے کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے - کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انورنے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر رہے ہیں-چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کسان اتحاد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئی- ہم پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہیں -ملاقات میںکاشتکاروں کے خلاف کیسز واپس لینے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورکاشتکاروں کے مطالبے کے مطابق کھاد کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے - ٹیوب ویلوں کے بلوں کے متعلق مسائل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی حل کرائیں گے ۔