صوبائی حکومت غیر مسلم اقلیتوں کیلئے مختص 5%فی صد ملازمت کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگی ،اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی

جمعہ 7 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی سے جمعرات کو اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی دھنیش کمار اور مکھی شام لال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی صوبائی مشیر تعلیم نے وزراء کویقین دلایا کہ صوبائی حکومت غیر مسلم اقلیتوں کیلئے مختص 5%فی صد ملازمت کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگی ۔اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ غیر مسلم اقلیتی برادری کے بھی وہی بنیادی حقوق ہیں جو دیگر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ غیر مسلم اقلیتی بچوں کو اخلاقیات کے مضمون پڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایت جاری کردیں ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے دکھ کا احساس ہے اور اسکا بہت جلد ازالہ کیا جائیگا۔اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی دھنیش کمار اور مکھی شام لال نے مشیرتعلیم کا اقلیتی برداری کے مسائل میں ذاتی دلچسپی کو سہراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبائی مشیر تعلیم مستقبل میں بھی اقلیتوں کے مسائل میں خصوصی دل چسپی لیتے رہیں گے۔