مرحوم تاجر رہنما صدر عبدالمتین بندھانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تاجربرادری کا تعزیتی ریفرنس

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرحوم صدر حاجی عبدالمتین بندھانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تاجربرادری کا ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تعزیتی ریفرنس میں تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن و دیگر نے کہا کہ سیاسی سماجی اور تاجر حلقوں میں حاجی عبدالمتین بندھانی کو منفرد مقام حاصل تھا انہوں نے پوری زندگی تاجر برادری اور سکھر کے شہریوں کی خدمات کرتے ہوئے گزاری۔

مرحوم نے تاجر برادری میں اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہمیشہ محرم اور ربیع الاول میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ مختلف مکاتب فکر کے علماء اور افسران کے اجلاس منعقد کرکے قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ہم تاجر برادری حاجی عبدالمتین بندھانی کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔اختتام پر حاجی عبدالمتین بندھانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :