پاکستان میں ٹی بی سے سالانہ 50 ہزار سے زائد لوگ مرتے ہیں

ٹی بی کنٹرول کے لئے حکومت صوبوں میں 35 ملین ڈالر خرچ کر رہی ہے ، درکار رقم 520 ملین ڈالرز ہے ، رپورٹ

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان میں ٹی بی ( تب دق) سے سالانہ 50 ہزار سے زائد لوگ مرتے ہیں جبکہ اس بیماری میں مبتلا 16500 لوگ ہر سال علاج سے قاصر رہتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت ( این ایچ ایس ) نے 61 ویں سہہ ماہی بین الصوبائی اجلاس میں ٹی بی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے وفد نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملک میں ٹی بی کے باعث سالانہ 5500 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور پروگرامز کو فنڈز کی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول اور اس کے خاتمہ یک لئے حکومت کو 350 ملین ڈالرز کے فرق کا سامنا ہے ۔عہدیدار نے کہا کہ اس بیماری کے کنٹرول کے لئے ملک کو 144 ملین ڈالرز بطور ڈونر فنڈنگ مل رہے ہیں ۔ 65 ملین ادویات پر ، 18 ملین انسانی وسائل ، 8 ملین سپلائی چین پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور 60 ملین ڈالرز پرائیویٹ سیکٹر کو مل رہے ہیں تاکہ وہ پروگرام چلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں میں 35 ملین ڈالرز خرچ کر رہی ہے جبکہ تین سالوں کے لئے مجموعی درکار رقم 520 ملین ڈالرز ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :