عباس زیب نے چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ بوائز انڈر 19 سنگلز ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) عباس زیب نے چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر مارشل عاصم ظہیر مہمانِ خصوصی تھے۔ جمعہ کو کھیلے گئے چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں عباس زیب اور ذیشان زیب ہاشم خان سکوائش کمپلیکس پشاور میں کھیلا گیا جس میں عباس زیب نے ذیشان زیب کو 11/4, 11/8, 8/11 & 14/12 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انڈر 11کیٹیگری میں ورون آصف نے مبین خان کو 11/8, 11/6, 6/11, 11/7 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

انڈر 13کیٹیگری میں انس بخاری نے حمام احمد کو 11/9, 12/10, 7/11, 5/11 & 11/8 سے شکست دی۔ انڈر 15کیٹیگری میں محمد حمزہ نے حذیفہ زاہد کو 12/10, 11/6 & 11/7 سے مات دیدی۔ انڈر 17کیٹیگری میں فرحان ہاشمی ، اسداللہ کو 12/14, 12/10, 11/5 & 11/6 سے ہراکر فاتح قرار پائے۔ اس موقع پر ائیر مارشل عاصم ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان سکوائش فیڈریشن جونئیر سطح پر کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے برٹش اوپن سکوائش چیمپئن شپ اور یو ایس اوپن سکوائش چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑیوں کو پاک فضائیہ کی جانب سے 5لاکھ روپے انعام اور پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے ایک نئی گاڑی دینے کا اعلان بھی کیا۔