سرگنگارام ہسپتال میں پنجاب ہیلتھ لائن پر رجسٹرڈ شکایات کے بروقت ازالے پر محکمانہ تعریفی لیٹر

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی محکمہ سپیشلاائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے سرگنگارام ہسپتال لاہورکوشکایات کے جلد ازالے پر تعریفی چٹھی ارسال کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرگنگارام ہسپتال لاہور کے پنجاب ہیلتھ لائن پر رجسٹرڈ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے مستعدی کا مظاہرہ قابل اطمینا ن ہے اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عامر زمان خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔