لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر شیلٹر ہاوس کے قیام کیخلاف درخواست مسترد کر دی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر شیلٹر ہاوس کے قیام کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیاکہ دستاویزات اصلی ہیں یا جعلی اس کا فیصلہ سول کورٹ نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ انتظامیہ نے درخواست گزار کی اراضی کے جعلی دستاویزات بناکر ریلوے اسٹیشن کے قریب شیلٹر ہوم بنادیا ہے اس حوالے سے سول کورٹ نے حکم امتناعی بھی جاری کیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا لہٰذا ایل ڈی اے کو جگہ واپس کرنے کاحکم دیاجائے سرکاری وکل ن عدالت کوبتایاکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سرکاری اراضی پرشیلٹر ہوم بنایاگیا درخواست گزار عدالت کو گمراہ کررہی ہے عدالت نے دائر درخواست خارج کردی۔