بلدیہ عظمیٰ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوںپختہ تعمیرات مسمار کر دی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:40

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے مولانا شوکت علی روڈ ، کنال روڈ اورمادرِ ملت روڈ سے 10عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 32فلیکسز اور بینرز ہٹا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سمن آبادزون اسکواڈنے گلشن راوی مارکیٹ سے 08عارضی تجاوزات ہٹا دیں ۔شالامار زون اسکواڈنے داتا درباراور پیر مکی سے 50عارضی تجاوزات ہٹا دیںجبکہ 3دکانیں اور 01پلاٹ سیل کردئیے گئے اور07کھوکھے مسمار کر دئیے گئے۔داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے ہال روڈ اور بخشی مارکیٹ انارکلی سے 34عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشتر زون اسکواڈ نے گرین ٹائون سی18عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے مین مارکیٹ لبرٹی ، برکت مارکیٹ اور ماڈل ٹائون لنک روڈ میں 9افراد کے خلا ف02ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ راوی زون اسکواڈ نے شاہدرہ اور جی ٹی روڈ سے 12عارضی تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :