آسٹریلیا میں تحفظ ماحول کے لیے طالبعلم سڑکوں پرنکل آئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:57

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) آسٹریلیا میں مقامی افراد کان کنی کی بھارتی کمپنی ادانی کے ملک کے شمال مشرقی حصے میں کوئلے کے ایک متنازعہ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔آسٹریلیا میں اس حوالے سے ملک گیر سطح پر احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس احتجاج کی خاص بات البتہ یہ ہے کہ اس میں اکثریتی طور پر آسٹریلیا بھر کے سکولوں کے بچے شریک ہوئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ متنازعہ پلانٹ کی تعمیر کا کام بند کیا جائے۔ پچھلے ماہ اسی طرز کے ایک احتجاج کے بعد وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ طالب علموں کو سکول جانا چاہیے۔ تاہم تحفظ ماحول کی خاطر ہزاروں آسٹریلوی بچوں نے اس تجویز پر عمل نہ کیا اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہفتہ کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔