Live Updates

حکومت پنجاب نے چشتیاں میں 200بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال کی منظوری دیدی

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے چشتیاں شہر کے قریب چک 19گجیانی و چک41فتح( قاضی والا روڈ )206کنال رقبہ ہسپتال کیلئے مختص کر دیا ہسپتال کی تعمیر سے چشتیاں،حاصل پور،ہارون آباد،فورٹ عباس کی تحصیلوں کے 20لاکھ سے زائد عوم استفادہ کر سکیں گے،ملک مظفر خان

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:47

حکومت پنجاب نے چشتیاں میں 200بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال کی منظوری دیدی
چشتیاںٖٖ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے پس ماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو درپیش سنگین مسائل کے خاتمہ کے سلسلہ میں چشتیاں کے 25ایکڑ سے زائد رقبہ میں 200بیڈ کا زچہ بچہ ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دیکر اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19میں شامل کر دیا ہے جبکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے چشتیاں شہر کے قریب چک 19گجیانی و چک41فتح( قاضی والا روڈ )206کنال رقبہ مختص کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ضلعی کوارڈینیٹرملک مظفر خان اعوان نے اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت پنجاب محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر سے چشتیاں،حاصل پور،ہارون آباد،فورٹ عباس تحصیلوں کے 20لاکھ سے زائد عوم استفادہ کر سکیں گے اور بچوں کی پیدائش کے سلسلہ میں نہ صرف درپیش مسائل کا خاتمہ ہوجائے گابلکہ سرکاری طور پر مفت علاج معالجہ کی سہولتیں آسکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کے تاریخ ساز فیصلہ پر علاقہ کے عوام وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار کے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات