چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا بھاگ ناڑی میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر ازخود نوٹس

ایڈووکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ڈپٹی کمشنر بولان اور حکومت بلوچستان کو14 دسمبر کو سپریم کورٹ طلب کرلیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:47

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا بھاگ ناڑی میں پینے کے صاف پانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے علاقہ بھاگ ناڑی (بولان) میں عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر بولان اور حکومت بلوچستان کو 14 دسمبر کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس نے ازخود نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے بعد لیا، جس میں بھاگ ناڑی کے علاقے میں انسانوں اور جانوروں کو ایک ہی تالاب سے آلودہ، گندا اور غیر صحت مند کھڑا پانی پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔