ضلعی انتظامیہ لاہور کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
500کنال زرعی اراضی واگزار کروانے کے ساتھ ساتھ5دکانوں کو مسمار، 5کو سیل کر دیا
ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:19
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے موضع اُتار مانگا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران موضع مانگا اُتار میں500کنال زرعی اراضی واگزار کروائی گئی۔زمین کی مالیت 125ملین ہے۔کارروائی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ضلعی انتظامیہ نے شالیمار لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر5دکانوں کو سیل کردیا گیا۔کارروائی اے سی شالیمار نے کی۔ گڑھی شاہو میں 5دکانوںاور06شیڈز کو بھی مسمار کردیا گیاہے۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ، جوہر ٹائون، ریونیو سوسائٹی ، شوکت خانم روڈ، شالیمار لنک روڈ، ہال روڈ اور دیگر روڈ پر بھی تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 26دکانداروں کیخلاف سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر ضبط کر لیا گیا ہے۔افسران نے رات گئے ماڈل قرار دی گئی شاہرائوں کی چیکنگ کی ۔اے ڈی سی جی لاہور سمیت اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے۔شاہ عالم مارکیٹ میں ملبہ اٹھانے کا کام بھی شروع ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی نے رات گئے تجاوزات آپریشن کا ملبہ اٹھایا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ملبہ کو آپریشن کے ساتھ ساتھ اٹھانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن برق رفتاری کے ساتھ جاری رہے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.