معین الدین حیدر تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ،ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری جنرل منتخب

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:25

معین الدین حیدر تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ،ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر کو تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان کا صدر اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سرفراز جعفری نائب صدر، ندیم صمد فنانس سیکرٹری اور عتیق الرحمان جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔

(جاری ہے)

محمد اقبال تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان میں متاثرہ بچوں کے والدین کے نمائندے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ پروفیسر جویریہ منان چیئر پرسن میڈیکل ایڈوائزری بورڈ منتخب ہوئی ہیں۔

تنظیم کے قیام کا مقصد تھیلیسیمیا سے بچائو اور علاج کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کو ایک مرکزی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط انداز میں کام کیا جاسکے۔