آبادی میں بے ہنگم اضافہ مسائل کا سبب بن رہاہے، عرفان علی کاٹھیا

اتوار 9 دسمبر 2018 16:00

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بن رہاہے اگر ہم نے آبادی پر بر وقت کنٹرول نہ کیا تو اس سے بہت سے ایشوز پید ا ہو جائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے ما ہانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ، ڈپٹی ڈائر یکٹرسو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈپٹی ڈائر یکٹر میاں نعیم عاصم، ڈاکٹر احمدنوازاوردیگر ضلعی افسران مو جو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی مز ید محنت اور لگن سے کام کر ے۔ تاکہ ہم آبادی میں بے جااضافے کو کنٹرول کر سکیں۔آبادی میں اضافے سے ہمارے تمام ادارے متاثر ہو رہے ہیںاور عوام کو سہو لیات کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت کی طر ف سے جو ٹارگٹ دئیے گئے ہیں ان کو ہر صورت پو را کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :