وزیراعظم نےگناہ ٹیکس لگانےکی سمری ای سی سی میں پیش کرنےکی اجازت دیدی

مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس جبکہ سگریٹ کےایک پیکٹ پر10روپے گناہ ٹیکس لگانےکی تجویز پیش کی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 16:25

وزیراعظم نےگناہ ٹیکس لگانےکی سمری ای سی سی میں پیش کرنےکی اجازت دیدی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس کی سمری تیار کر لی گئی۔سمری میں مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس جبکہ سگریٹ کےایک پیکٹ پر10روپے گناہ ٹیکس لگانےکی تجویز پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق4 دسمبرکو حکومت کی جانب سے سگریٹ پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ گناہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔

گناہ ٹیکس آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی تھی۔فی سگریٹ پیکٹ پر 5 تا 15 روپے ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق اس گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس کا نفاذ کرنے والا دوسرا ملک ہو گا۔دوسری جانب اسی روزحکومت نے کاربونیٹڈ مشروب پر بھی گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ میٹھے اور کاربونیٹڈ مشروبات بچوں کی صحت کے لیے مضر ہیں اور ان میں شوگر کا باعث بنتے ہیں ۔حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ 5 گرام سے زائد میٹھے مشروبات پر گناہ ٹیکس عائد ہو گا جبکہ 100 ملی لیٹر کے مشروب پر2 روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔تاہم علماء نے ٹیکس کے نام کو غیرشرعی قرار دے دیا ہے۔

علمائے کرام نے حکومت کے اس اقدام کو شریعت کا مذاق قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام شریعت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔مفتی نعیم بنوری نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ٹیکس لگا ہے تو لگائے لیکن شریعت کا مذاق نہ بنائے دوسری جانب علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے بھی گناہ ٹیکس کو خلاف شریعت قرار دے دیا ۔گناہ ٹیکس کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سگریٹ،مشروبات پرگناہ ٹیکس لگانےکی سمری ای سی سی کوبھجوادی گئی۔

سمری میں مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس جبکہ سگریٹ کےایک پیکٹ پر10روپے گناہ ٹیکس لگانےکی تجویز پیش کی گئی۔وزیراعظم نےگناہ ٹیکس لگانےکی سمری ای سی سی میں پیش کرنےکی اجازت دیدی۔سمری ای سی سی کے آیندہ اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :