سیرت طیبہ پر عمل پیراہونے میں تمام مسائل کا حل ہے،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی

ترقی پذیر دور میں دینی رہنماء معاشرہ کیلئے ضروری ہیں،بلند اخلاقی قدروں کے لے علما اپنا کردار ادا کررہے ہیں،علماء کرام کا سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سیرت طیبہ پر عمل پیراہونے میں تمام مسال کا حل ہے،موجودہ حالات میں دینی تعلیمات کو اپنانے سے معاشرہ کی زبوں حالی میں سدھار لائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ادارہ تعمیر معاشرہ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے معروف مذہبی اسکالر وفاق المدارس العربیہ کے رہنما مولانا عزیزالرحمن ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں کہا کہ موجودہ حالات میں زندگی کو سیرت النبی کے زریں اصولوں سے گزارنے میں کامیابی کا راز مضمر ہے،معاشرہ میں اخلاقی قدروں کو اسلامی تہذیب و تمدن کو فروغ دینا چاہئے،دین سے محبت کرنے والے زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں نظر آتے ہیں،وفاق المدارس کے رکن عاملہ مولانا ڈاکٹر عادل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے لے دینی رہنماء کی ضرورت ہے آج اس ضرورت کو پورا کرنے میں مدارس دینیہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں،کامیاب معاشرہ کی تکمیل کے لے سیرت کے اصولوں کو اپناکر برائی کو ختم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کے مولانا حکیم مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت طیبہ پہ عمل پیرا ہوکر شریعت و طریقت کے التزام سے اصلاح معاشرہ کی تکمیل میں ہر شخص کو اہنا کردار ادا کرنا چاہئے،اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ کو پڑھنا بھی وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ دین و شریعت کی صحیح رہنمائی حاصل کی جاسکے۔ادارہ تعمیر معاشرہ کے مولانا محمد یوسف مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرہ کی اسلامی تعمیر میں انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،تعلیمات نبوی کو دعوت کے ذریعہ ہر طبقہ میں اجاگر کیا جاسکتا ہے،اسلام کے آفاقی پیغام میں انسانیت کی کامیابی ہے،آج اسلامی معاشرہ کو رنگ و نسل،تعلیم و تعلم سمیت ہماری فکری سوچ کو تقسیم کر کے بگاڑ پیدا کردیا گیا ان فکروں کو اجتماعیت میں ڈھالنے کیلے علماء کرام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ تعمیر معاشرہ نے اس سال چالیس سے زائد سیرت النبی کے اجتماعات منعقد کیے آج اس مبارک سلسلہ کا آخری پروگرام ہورہا ہے،اس موقع پرجے یوآئی کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ تعمیری معاشرے نے جو بہترین کردار ادا کیا ہے اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔نفرت و تعصب نے معاشرہ کو اسلام سے دور کردیا ہے اس دوری کو ختم کرنے کے لے علماء کرام کی رہنمائی میں کام کرنا چاہئے،وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے اس موقع پرکہا کہ انسانی معاشرہ کی تعمیر کے جو اصول اسلام نے بتائے ہیں ان فکروں کو دینی مراکز کے تربیت یافتہ علماء مثالی کردار ادا کر رہے ہیں،دینی مدارس دین کے مختلف شعبوں اور معاشرہ کے لے افراد سازی کا فریضہ بھی ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ کی تعمیر کے عنوان سے جو پروگرامز منعقد ہوئے ہیں اس کے بہترین نتائج کے اثرات سے مدارس دینیہ کی خدمات کو دیکھا جاسکتا ہے۔دینی مراکز میں تعلیم کے ساتھ اسلامی معاشرہ کی تکمیل کی ضرویات کی تربیت کا بھی اعلی انتظام ہے،ان اداروں کے تربیت یافتہ علماء آج دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں دینی رہنمائی کاشعور بھی اجاگر کررہے ہیں،تعمیر معاشرہ کے سیرت النبی کانفرنس میں مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی،مولانا نجم اللہ عباسی،مولانا محمد الیاس مدنی،مفتی سعید احمد اوکاڑوی،مولانا عبدالوحید،مولانا محمد شفیع چترالی،مفتی اویس عزیز سمیت علماء وعوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :