سنجاوی کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سنجاوی کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سنجاوی کے علاقے شنلیز میں دو گروہوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص محمد اشرف ہلاک جبکہ دو افراد محمد ایوب اور محمداکبرزخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کردیا گیا۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :