فیصل آباد، بس کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بس کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو 1122کے مطابق شیخ پورہ روڈ پر بس نے 72سالہ شخص کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکا م نے بتایا کہ72سالہ عطا الرحمان ورلد فضل کریم سٹرک پار کررہا تھا کہ بس نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ہے ۔