پک اپ کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوار تین ماہ کی بچی جاں بحق دو افراد زخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ٹریفک حادثے میں تین ماہ کی بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسیکیو 1123حکام کے مطابق پک اپ ور موٹر سائیکل کے تصادم میں تین ماہ کی بچی جاں جبکہ اس کی والدہ اوربھائی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ رو ڑ پر پک اپ نے اووٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار تین ماہ کی بچی انعم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ پندرہ سالہ انیس اور 33سالہ پروین بی بی زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تاندلیانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :