راولپنڈی کینٹ کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا

اتوار 9 دسمبر 2018 19:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ہارلے سٹریٹ کے قریب ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گئی ۔شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ہارلے سٹریٹ کے قریب مرکزی دھمیال روڈ کی کھدائی کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے اور سڑک پر پڑنے والے گہرے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ گذشتہ روز چھٹی کے باوجود ہارلے سٹریٹ چوک پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی جبکہ عمومی ایام میں یہ سڑک اچھی خاصی مصروف ہوتی ہے تاھم کنٹونمنٹ بورڈز سمیت دیگر متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث سڑک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس ضمن میں چکری روڈ سے مال روڈ تک ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک کے لیے 3کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی تاھم راولپنڈی کینٹ کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :