ڈھنگ شاہ میں رائس ملزمزدور نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی

اتوار دسمبر 19:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) نواحی علاقہ ڈھنگ شاہ میں رائس ملزمزدور نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص کے مطابق الہ آباد کے علاقہ پکھوکی کا رہائشی 22سالہ رضوان کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور کام کے لئے ڈھنگ شاہ رائس ملز کے لئے نکل پڑا جب وہ ڈھنگ شاہ آیا تو بیہوش ہو کر گر پڑا اور دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

رضوان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی تو وہ رضوان کی نعش کو گھر لے گئے اور کسی قسم کی پولیس کاروائی کروانے سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :