ہم اپنے شہریوں کو ملک بدر نہیں کرتے، سعودی وزیر خارجہ

ہم سعودی شہریوں کو کبھی بی ترکی کے حوالے نہیں کریں گے،پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2018 12:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک ترک عدالت کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کو ملک بدر نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے سعودی عرب میں جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد کو ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ گزشتہ ہفتے ترک حکام نے کہا تھا کہ ترکی کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل میں مطلوب سعودی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔