لائیوسٹاک اور پولٹری ایسوسی ایشن کا مشترکہ دو روزہ نمائشی میلہ

پیر 10 دسمبر 2018 14:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) لائیوسٹاک اور پولٹری ایسوسی ایشن کا مشترکہ دو روزہ نمائشی میلہ اہیٹی اینیمل ہسبنڈری ان سروس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہ عالم میں منعقد کیا گیا جس میں5000 شرکاء نے شرکت کی۔ میلے میں80 سٹال اور زرعی مشینیں بھی رکھی گئی تھیں۔ جدید زراعت کے حوالے سے ملک بھر کی مختلف کمپنیوںنے شرکت کی۔ خاص طور پر پنجاب سے بڑی تعداد میں مختلف کمپنیوںکی زرعی مشینوںسے مقامی زمینداروںکو متعارف کرایاگیا۔

(جاری ہے)

میلے میںرنگ برنگے پرندے ماہی پروری ریسرچ انسٹیٹیوٹ خیبرپختونخوا ‘نیشنل بینک ‘زرعی بینک اور پولٹری کے حوالے سے سٹال لگائے گئے تھے جس میں شرکاء نے خصوصی دلچسپی لی ۔ زمینداروںکو ایل سی ڈی پر زرعی مشینیںاور ان کو استعمال کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اہیٹی کے پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر شاہ اور ٹریننگ کوآرڈی نیٹر امداد اللہ نے کہا کہ پہلی بار خیبرپختونخوا میںایسے میلے کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے زمینداروںکو جدید زراعت سے آگاہ کیا گیا ۔ پیرا وٹرنری کے صوبائی صدر شبیر جان نے کہا کہ ایسی میلوںکا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔میلے میںمختلف مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میںفاتحین کو موٹرسائیکلوںسے نوازا گیا۔