دریاخان،کھاد ،آٹے سے لوڈ ٹرک رکشہ پر الٹ گیا 2افراد جاں بحق 1زخمی

کئی قیمتی بکریاں بھی مر گئیں

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) کھاد ،آٹے سے لوڈ ٹرک رکشہ پر الٹ گیا 2افراد جاں بحق 1زخمی کئی قیمتی بکریاں بھی مر گئیں تفصیلات کے مطابق بھکردریاخان روڑ پر آئل ڈپو کوٹلہ جام کے نذدیک ڈیرہ سے کھاد اور آٹے سے لوڈ ٹرک نمبری4844EF سڑک پر گندہ پانی سڑک پر گہرے گڑھے سے گزرتے ہوئے ساتھ گزرتے رکشہ کو ا پرالٹ گیا جس کے نتیجہ میں ا رکشہ ڈرائیور محسن عباس زخمی ہو گیا جبکہ چونی شمالی کے رہاشی رہائشی دو چچاذاد بھائی بسم اللہ خان اور ہاشم خان ٹرک کے نیچے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے ٹرک کو کھڑا کر کے دونوں افراد کو نکالا گیا لیکن زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ چکے تھے رکشہ میں سوار کئی قیمتی بکریاں بھی دب کر مر گئیں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ا س موقع پر اہلیان علاقہ نے کہا کہ قریبی آبادی کا گندہ پانی یہاں سڑک پر موجود کھڑے میں جمع ہوجاتا ہے جبکہ اس سے قبل بھی مذکورہ مقام پر حادثات پیش آنے پر کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہو چکے ہیں اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی حادثہ پیش نہ آ سکے علاوہ ازیں سرائے مہاجر رکشے و ہائی لکس ڈالے کا تصادم سے صابر حسین اور محمد خواجہ جبکہ بہل روڈ جھکڑ پلی کے ساتھ موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے عنایت اللہ نامی شخص شدید زخمی ہوا حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر کے عملے نے بروقت پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میںابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیا