کرغزستان کے سابق نائب وزیراعظم دیویشنبیک زیلالایوف کو اثاثے چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

ْ بشکک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) کرغزستان کے سابق نائب وزیراعظم دیویشنبیک زیلالایوف کو اپنی جائیداد پر مشتمل اثاثے چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیلالایوف کو اپنے ڈیکلئر شدہ آمدنی کے اثاثوں میں اپنی جائیداد کا ایک حصہ چھپانے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زیلالایوف کے ڈیکلئیر کئے گئے اثاثوں کے مطابق انہوں نے اور انکی اہلیہ نے دوہزار گیارہ سے دوہزار سترہ کے دوران بیالیس ہزار ڈالر کمائے تاہم حکومتی تحقیقات سے واضع ہوا ہے کہ زیلالایوف نے اپنے 889,900 کے اثاثے ظاہر نہیں کئے ۔

متعلقہ عنوان :