2018 کا نوبیل امن انعام عراق کی نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس نے جیت لیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:13

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) رواں برس کا نوبیل امن انعام عراق کی یزیری خاتون نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس موکیگی نے جیت لیا۔نوبیل امن انعام کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جہاں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو نوبیل امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ایوارڈ جیتنے والی دونوں شخصیات کے درمیان تقسیم ہو گی۔

نادیہ مراد داعش کی غلامی سے فرار ہونے کے بعد خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے پر نوبیل ایوارڈ سے نوازا گیا ،ْ ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ 2012 میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے پر پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو بھی 2014 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔